میکسیکو سٹی (حال نیوز)میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے 10مطلوب ترین مفرور افراد میں شامل مبینہ منشیات فروش فاسٹو اسیدرو میزہ فلوریس عرف ال چاپو اسیدرو کو گرفتار کر لیا ہے۔اس دوران ریاست سینالوا کے شہر گواساوے میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں 11افراد ہلاک ہو گئے اور بیس بال میچ کے دوران شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق کارروائی کے آغاز پر اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا، جبکہ مسلح افراد نے آس پاس کے علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں۔
میکسیکو کے وزیر سیکیورٹی عمر گارسیا ہارفوچ کے مطابق کارروائی کے دوران میکسیکن فوج کے 4اہلکار اور 7ایسے افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے مبینہ طور پر میزہ فلوریس کی گرفتاری روکنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اور سی این این کی تصدیق شدہ فوٹیج میں گواساوے پر ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ اور ٹرک میں سوار کارٹیل ارکان کے ساتھ جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
