تیل آمدن میں کمی،معاشی دباؤ کے باعث ایران بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا اعلان

تہران(حال نیوز)ایران میں توانائی کے بحران، تیل کی برآمدی آمدنی میں کمی اور معاشی دبا کے پیشِ نظر بجلی کی راشن بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو سبسڈی پر ملنے والی روٹی کی فراہمی کے لیے بھی خریداری کے نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران اور دیگر بڑے شہروں میں بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے مقررہ اوقات کے تحت لوڈ مینجمنٹ شروع کی گئی ہے تاکہ صنعتی اور گھریلو ضروریات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

حکام نے کہا کہ بیرونی پابندیوں اور سمندری ناکہ بندی کے اثرات کے باوجود ملکی وسائل کے درست استعمال اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ معاشی مبصرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور خطے کی آئندہ حکمتِ عملی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے دوران ایرانی معیشت اور توانائی کا شعبہ شدید دبا کا سامنا کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.