عمران خان کی 2بہنیں نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(حال نیوز)عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا اطلاعات کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، دونوں خواتین گزشتہ کچھ عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند تھیں، رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے انہیں جیل سے رہا کیا، جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مختلف قانونی اور سیاسی سطحوں پر مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں، دونوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں درکار قانونی و انتظامی معاملات کو مثر انداز میں آگے بڑھانے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔

بتایا جارہا ہے کہ جب پارٹی نے عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، اس وقت نورین نیازی اور عظمی خان کو گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں میں شرکت اور دفعہ 144کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔عمران خان کی بہنوں کو ستمبر 2026میں تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں سے قبل مینٹیننس آف پبلک آرڈر یعنی ایم پی او کی دفعہ 3کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، اکتوبر کے اواخر میں پنجاب حکومت نے تینوں بہنوں کی نظر بندی میں مزید 30روز کی توسیع کی تھی، اس پیشرفت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں کارروائی بھی ہوئی جہاں حکومتی وکیل نے نظر بندی میں توسیع کی رپورٹ پیش کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.