پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے کرکٹرز پر بڑی پابندی لگا دی

لاہور(حال نیوز)سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے قومی کرکٹرز کی لیگز اور ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی تفصیلات سامنے آگئی۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ ٹیسٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کانٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ ایک لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیٹیگری والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ 2غیرملکی لیگز کھیل سکیں گے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے مطابق ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے علاوہ 3غیرملکی لیگز میں شرکت کی اجازت ہے، ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت ان کے ڈیولپمنٹ سے مشروط ہوگی، پی سی بی یہ فیصلہ کرے گا کہ ڈیولپمنٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ڈیولپمنٹ کے لیے کس جگہ کھیلنے کی ضرورت ہے، پی سی بی نے ڈیولیپمنٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کے ساتھ این او سی کی کوئی شرط نہیں رکھی، کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کو کم ازکم 6فرسٹ کلاس میچز لازمی کھیلنے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 2فرسٹ کلاس یا 4ون ڈے میچز، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ والوں کے لیے 2فرسٹ کلاس یا 6وائٹ بال میچز جب کہ ٹی ٹونٹی کیٹیگری والیکرکٹرز کو 8سے 10ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے لا زمی قرار دیے گئے، کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی شرط پوری کرنے کے بعد پیسے ریلیز کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.