حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور(حال نیوز)حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کیا جائے گا۔ میڈیاکے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کا نام تبدیل کررہے ہیں ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔ذرائع کے مطابق گورنر راج لگنے کے بعد موجودہ سیٹ اپ نے کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، اسٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا، اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے، ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.