سلمان خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ممبئی ( حال نیوز ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ اداکار کے دائیں ہاتھ پر نیل اور نشانات دکھائی دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی خیریت سے متعلق سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔60 سالہ سلمان خان حال ہی میں سیاہ شرٹ، گہری سرمئی پینٹ اور گہرے سبز چشمے میں فوٹو گرافروں کے سامنے پوز دیتے دکھائی دیے۔

اس موقع پر وہ بظاہر تروتازہ نظر آ رہے تھے، تاہم ان کے دائیں ہاتھ پر موجود نشانات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا صارفین نے ان نشانات کو ممکنہ طور پر ڈرپ لگنے کے بعد پڑنے والے نشانات سے مشابہ قرار دیا، جس کے بعد اداکار کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ تاہم ان نشانات کی اصل وجہ کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی صحت گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں رہی ہے۔ ستمبر 2025 میں اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ٹرائی جیمینل نیورالجیا، برین اینیورزم اور آرٹیریووینس میلفارمیشن (اے وی ایم) جیسے طبی مسائل کا سامنا کر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ٹرائی جیمینل نیورالجیا کا علاج کیا جا چکا ہے۔

جبکہ دیگر طبی مسائل کے حوالے سے بھی انہیں علاج اور احتیاط کی ضرورت رہی ہے۔ اداکار نے علاج کے لیے امریکا میں گاما نائف طریقہ علاج بھی اختیار کیا تھا۔سلمان خان کی حالیہ ویڈیو کے بعد مداح سوشل میڈیا پر ان کی خیریت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.