امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(حال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔ایک بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا۔ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعلقات کے ساتھ اقتصادی تعاون بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے،امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں،افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا،پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہیگا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے، پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہیگا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.