ایران کی خفیہ بینکاری کے ذریعے 14.7 ارب ڈالر کی مالی سرگرمیوں کا انکشاف

واشنگٹن(حال نیوز )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے مبینہ طور پر منسلک خفیہ بینکاری نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر کی مالی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تہران کے خلاف مالی دبا مزید بڑھا دیا ہے امریکی محکمہ خزانہ کے مالیاتی جرائم سے متعلق ادارے (FinCEN)کے مطابق جنوری 2025سے اگست 2026تک تقریبا 14.7ارب ڈالر کی ایسی مالی لین دین کی نشاندہی کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ایران کے خفیہ بینکاری نیٹ ورکس سے منسلک ہو سکتی ہے امریکی حکام نے اس کارروائی کے تحت دو درجن سے زائد افراد اور اداروں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایران کے عالمی خفیہ مالیاتی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے اور اس کی بین الاقوامی مالیاتی رسائی محدود کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا تہران پر مالی دبا بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں کے ساتھ مشتبہ خفیہ مالیاتی راستوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھی استعمال کر رہا ہے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (FinCEN)کی جانب سے سامنے آنے والے 14.7ارب ڈالر کے اعدادوشمار گزشتہ 18ماہ کے دوران ہونے والی ممکنہ طور پر ایران سے منسلک مالی سرگرمیوں کا تخمینہ ہیں۔

امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس رقم کو ایران کے ضبط شدہ اثاثوں یا مکمل طور پر ثابت شدہ ایرانی سرکاری رقوم کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ یہ ممکنہ روابط رکھنے والی مالیاتی لین دین کی مجموعی مالیت ہے یہ انکشاف وائٹ ہاس کے فوری ردعمل سے متعلق سرکاری سماجی رابطے کے اکانٹ کی ایک پوسٹ کے بعد سامنے آیا تاہم اس کا بنیادی ماخذ امریکی محکمہ خزانہ کا 23نومبر کا باضابطہ اعلان ہے جس میں ان مالی سرگرمیوں کو محتاط انداز میں ایران سے ممکنہ طور پر منسلک قرار دیا گیا ہے.امریکی محکمہ خزانہ اس سے قبل آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ کے نام سے بھی کارروائی کا اعلان کر چکا ہے جس کے تحت ایران کے دو درجن سے زائد کرنسی ایکسچینج اداروں، مبینہ فرنٹ کمپنیوں اور اہم شخصیات کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا اس کارروائی کا مقصد ایران کے عالمی خفیہ بینکاری نظام اور اس کے ذریعے مالی وسائل کی منتقلی کے مبینہ طریقہ کار کو روکنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق متعدد ممالک میں قائم اداروں نے ان مالی لین دین کا بڑا حصہ انجام دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران سے منسلک مشتبہ مالیاتی نیٹ ورکس کی سرگرمیاں صرف ایک ملک تک محدود نہیں بلکہ مختلف بین الاقوامی مالیاتی مراکز تک پھیلی ہوئی ہو سکتی ہیں.ماہرین کے مطابق امریکی اقدامات کے نتیجے میں بین الاقوامی بینکوں، مالیاتی اداروں اور کاروباری کمپنیوں کے لیے ایران سے ممکنہ طور پر منسلک لین دین کی جانچ پڑتال مزید سخت ہو سکتی ہے امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مشتبہ لین دین کی نشاندہی کریں اور ایران کی عالمی مالیاتی نظام تک رسائی محدود کرنے میں تعاون کریں یہ پیش رفت ایران کی معیشت پر امریکی پابندیوں کے بڑھتے ہوئے دباکی عکاسی کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.