کراچی (حال نیوز)پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر اداکار دانش تیمور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ وہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عائزہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
دانش تیمور نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ کی تقریبات میں عدم موجودگی اور مستقبل میں ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ان سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ وہ عائزہ خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کب نظر آئیں گے، تاہم ان کا ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ وہ ایک اچھی اور مضبوط کہانی کے منتظر ہیں۔
دانش تیمور کا کہنا تھا کہ صرف حقیقی زندگی میں میاں بیوی ہونے کی بنیاد پر ایک ساتھ ڈرامہ کرنا کافی نہیں، بلکہ اس کے لیے ایسی کہانی ضروری ہے جو دونوں فنکاروں کے کرداروں کے لیے موزوں ہو۔اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وہ دونوں اب بھی ساتھ ہیں۔ عائزہ خان اپنی آنے والی فلم کے کام میں مصروف ہیں اور فلم کے کچھ مناظر کی عکس بندی ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان پاکستان کی معروف شوبز جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور دونوں کے مداح انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
