بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، رپورٹ جاری

اسلام آباد(حال نیوز )وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے رپورٹ میں 56ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔

ڈسکوز 61ا عشاریہ1اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54اعشاریہ 4اسکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49اعشاریہ 5اسکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47اعشاریہ ایک اسکور کے ساتھ چوتھے۔

این ایچ اے 43عشاریہ4اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے.اسی طرح پاکستان ریلوے 41اعشاریہ 1اسکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40اعشاریہ 1اسکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39اعشاریہ 9اسکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39اعشاریہ 3اسکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39اعشاریہ 3اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.