سرکاری قرضوں میں ایک سال میں 6ہزار 200ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد(حال نیوز)پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6ہزار 200ارب روپے کا بھاری اضافہ ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد جون 2026 کے اختتام پر ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 90.98ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، وزارت خزانہ کے اعدادوشمار اور مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے مرتب کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں اگرچہ قرضوں کی مجموعی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم قرضوں کا ملکی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72فیصد رہ گیا۔

میڈیا کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8ٹریلین روپے ریکارڈ کیے گئے تھے، جو اگلے 12ماہ کے دوران بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98ٹریلین روپے تک جا پہنچے، اس طرح ایک سال کے عرصے میں سرکاری قرضوں میں مجموعی طور پر 6.2ٹریلین روپے یعنی 6ہزار 200ارب روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے مرتب کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں ان اعدادوشمار کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں اور حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کردہ قرضوں کی مشترکہ مالیت 90.98ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 84.8ٹریلین روپے تھا، قرضوں کی پائیداری کے تجزیے کا مقصد درمیانی مدت میں قرضوں کے رجحانات اور مالیاتی ذمہ داریوں کا جائزہ لینا ہے۔

رپورٹ میں یہ اہم پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ سرکاری قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 6ہزار 200ارب روپے کے نمایاں اضافے کے باوجود مجموعی قرضوں کا ملکی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی سے تناسب پہلے کے مقابلے میں کم ہو کر 72فیصد رہ گیا، معاشی اعدادوشمار میں قرضوں کے مجموعی حجم کے ساتھ ساتھ جی ڈی پی کے تناسب کو معیشت کے حجم کے مقابلے میں قرضوں کے بوجھ کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.