کوئٹہ، محکمہ واسا کے خلاف احتجاجی دھرنا، ٹریفک معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ(حال نیوز )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد نے محکمہ واسا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں جبکہ مغربی بائی پاس سے گزرنے والے شہریوں، مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث ایمبولینسوں اور دیگر ضروری سفر کرنے والے افراد کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کے باعث علاقے میں آمدورفت اور معمولات زندگی متاثر ہونے لگے، جبکہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ واسا اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کریں تاکہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.