پیرس(حال نیوز )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک قدیم تاریخی محلے میں پرانے مکان کی تزئین و آرائش کے دوران مزدوروں کو دیوار کے اندر چھپایا گیا لوہے کا ایک بکس ملا جس میں سولہویں صدی کے سونے کے سیکڑوں نایاب سکے موجود نکلے۔
پیرس کے محکمہ آثارِ قدیمہ کے حکام کے مطابق یہ تمام سکے بادشاہ لوئی کے دور کے بنے ہوئے اور ان پر کندہ تحریریں اور نقوش بالکل اصل حالت میں محفوظ جن کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں یورو بتائی جا رہی۔
مورخین کا کہنا تھا کہ غالبا اس زمانے میں کسی متمول تاجر یا خاندان نے خانہ جنگی اور لوٹ مار کے خوف سے اپنی جمع پونجی دیوار میں چنوا دی تھی اور بعد ازاں وہ خاندان واپس نہیں آ سکا۔
فرانسیسی قانون کے تحت اس تاریخی خزانے کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے عجائب گھر کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مکان کے مالک اور مزدوروں کو انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
