نئے صوبے بنانا مذاق نہیں سندھ کی تقسیم سے نا رکنے والا خون خرابہ ہو گا ، بلاول بھٹو

کراچی (حال نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائیوں کی ریت ختم کرنی چاہیے ۔ سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا ہو گا آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے ۔ حکومت کو مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ مولانا کا پی ڈیم ایم میں کردار نہ ہوتا تو آپ کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے ۔ سسٹم ری سیٹ کرنا ہے تو پارلیمان سے اس کا آغاز کیا جائے ۔ نئے صوبے بنانا کوئی مذاق نہیں ، زبردستی کی تقسیم سے عام آدمی ہتھیار اٹھائے گا ، کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا ۔

میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوے بلاول نے کہا میڈیا معاشرے کا چیک اینڈ بیلنس ہے، صحافی ملک کی اصل طاقت ہیں، آواز اور قلم میں حکومتیں بنانے اور گرانے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں صحافی اتنا کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے تو اس کو ری سیٹ کرنا پڑے گا تاکہ آپ کے پاس وہ طاقت ہو جو آپ کا حق ہے، اگر آپ کو سچ بولنے کیلئے سوچنا پڑے گا تو میڈیا کا ادارہ چل نہیں سکے گا، سیاستدان کردار ادا نہیں کریں گے تو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں قانونی حیثیت بحال کرنا ہوگی جو ہر ادارے میں ہم نے کھوئی ہے، سب سے پہلے میڈیا سے شروع کرتے ہیں، کراچی پریس کلب سے آغاز کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی کے لیے ہم نسل در نسل جدوجہد کرتے آ رہے ہیں، ہم صحافیوں کی آواز بننے کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث اور اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، اختلافِ رائے کا جواب گولی، بندوق اور دھمکیوں سے نہیں دینا چاہیے، اپوزیشن پر تنقید کی بنیاد پر اسے محب وطن نہ ہونے کا الزام دینا ناانصافی ہے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کی حب الوطنی پر شک کرنا پارلیمان اور ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم خودتباہ نہیں ہوا اسے تباہ کیا گیا ہے، سسٹم کا جو علاج بتایا جا رہا ہے وہ اس بیماری کا علاج نہیں، ری سیٹ کرنے کیلئے غیرسیاسی نہیں سیاسی ہونا پڑے گا، سسٹم کو پارلیمان کے ذریعے ری سیٹ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنا بھی برا لگے لیکن مولانا فضل الرحمان کی باتوں کا جواب دیں، مولانا فضل الرحمان کے بغیر آپ آج کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے، مولانا اور پی ٹی آئی کا اعتماد بحال کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ آ ج اپ کو کیسے یاد آ گیا کہ مولانا کا گھر غیر قانونی تجاوزات میں ہے ۔ اگر کوئی زبان کھولے گا تو اس کے پیچھے کیا نیب کو ڈال دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ پارلیمان کام کرے تو انتقامی کارروائیاں بند کرنا ہوں گی، آخر مزید کتنا انتقام لینا ہے؟بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی وزیراعظم بنتا ہے وہ جیل چلا جاتا ہے، اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات نہیں دیکھے، خوف ہے ان حالات میں پاکستان کے عوام کا کیا حال ہوگا، سیاستدان عوامی مسائل بھول چکے ہیں باقی ہر موضوع یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بالکل تباہ ہوچکا ہے لیکن کیوں ہوا ہے اس پر کوئی بات نہیں کر رہا، سسٹم کو ری سیٹ کرنا ہوگا تاکہ حقدار کو اس کا حق مل سکے، میں بھی سسٹم کولیپس ہونے میں ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا ہمیں ایک غیر سیاسی نہیں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، اگر سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کرنا ہے تو آغاز پارلیمان سے کیا جائے، اپوزیشن کو پارلیمان پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے، اپوزیشن کا اعتماد پارلیمان میں بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا، آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے، آپ پی ٹی آئی کے پاس جائیں بات کریں، اگر وہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کیلئے تیار ہیں تو گورنر راج ختم ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.