کینیا اور مشرقی افریقہ میں شدید خشک سالی قحط برپا ہو گیا ، لاکھوں مویشی ہلاک

نیروبی(حال نیوز )مشرقی افریقی ملک کینیا اور ہمسایہ علاقوں میں مسلسل بارشیں نہ ہونے اور شدید خشک سالی کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ چارے اور پانی کی عدم دستیابی سے لاکھوں مویشی ہلاک ہو گئے۔

نیروبی میں کینیا کے محکمہ زراعت اور قدرتی آفات کے ادارے کی جاری کردہ ہنگامی رپورٹ کے مطابق خشک سالی سے دیہی علاقوں میں بسنے والے پچاس لاکھ سے زائد شہری شدید غذائی قلت اور قحط جیسی صورتحال کا شکار ہو چکے۔

کینیا کے وزیرِ زراعت کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے محدود وسائل سے متاثرہ آبادی تک امدادی راشن اور پانی کے ٹینکر پہنچا رہی تاہم بحران کی شدت اتنی زیادہ کہ عالمی برادری اور فلاحی اداروں کی فوری مالی مدد کے بغیر لاکھوں انسانوں کی جانیں بچانا مشکل ہو جائے گا۔ اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی غذائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.