عمران خان ڈیل کے متلاشی ہوتے تو بہت پہلے باہر آچکے ہوتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (حال نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاور پولیٹکس پر یقین نہیں رکھتے، اگر ڈیل کے متلاشی ہوتے تو بہت پہلے باہر آچکے ہوتے۔آئینی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمر جنسی کو غیر آئینی سمجھتے ہیں،متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، آج کے عدالتی حکم سے مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ یہ تھاکہ کیا پشاور ہائیکورٹ اس کیس کی سماعت کرسکتی ہے؟ہماری رٹ پٹیشن کو وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا، آج وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے کو ڈی موڈیفائی کردیا۔بیرسٹرگوہر نے کہاکہ پشاورہائیکورٹ ایمرجنسی اور گورنر راج کے علاوہ دیگر مقدمات کی سماعت کرسکے گی۔

ہمارا مطالبہ ہے اس پٹیشن کی سماعت کرنا تھی، چاپتے ہیں عدلیہ آزاد ہواورانصاف کرے۔مزید کہاکہ عدالت نے قرار دیا ہیکہ جو شخص 16ایم پی او کے تحت ریلیف کیلئے عدالت جانا چاہتا ہے،وہ جاسکتا ہے۔ ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز جیلوں میں بند ہیں، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.