ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی کاوش سے سدھنوتی آزاد کشمیر سے سابق امیدوار ایم ایل اے (ایل اے 23 ) ملک کبیر اعوان نے اپنے گروپ برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی کاوش سے سدھنوتی آزاد کشمیر سے سابق امیدوار ایم ایل اے (ایل اے 23 ) ملک کبیر اعوان نے اپنے گروپ برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس مو قع پرانہوں نےقائد پی ایم ایل این میاں محمد نواز شریف  اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

 ملک شاکر بشیر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کبیر اعوان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہوگی ۔اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر ،سابق ایم ایل اے ڈاکٹر محمد نجیب نقی، سینئر رہنما تنظیم الاعوان پاکستان ملک ریاض الدین اعوان آف اٹک سمیت مسلم لیگ ن کی ضلعی مقامی قیادت سمیت دوست احباب بھی موجود تھے ۔

You might also like

Comments are closed.