سپورٹس فاونڈیشن فنڈ بحال ، رقم تیس ہزارروپے کرنے کا مطالبہ کھلاڑی فنڈکی بندش سے شدید مسائل کا شکار ہیں،آصف علی زرداری اورشہباز شریف داد رسی کریں
کوئٹہ( پ ر)عالمی سطح پرپاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق باکسرز اور باکسنگ کھیل کے سابق ٹیکنیکل آفیشلز نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سپورٹس فاونڈیشن فنڈ کوفوری طور پربحال کرنے اوررقم پانچ ہزار روپے سے بڑھا کرتیس ہزارروپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان باکسنگ کے سینئر ترین نیشنل ، انٹرنیشنل ، اولمپین ریفری جج اور ایشین جیوری ممبر علی اکبر شاہ قادی ،اولمپین ریفری جج و جیوری ممبر غلام حسین پٹنی،سابق انٹرنیشنل باکسر اور کوچز عبدالروف قریشی،محمد عظیم جان، اولمپین باکسر ز بابر علی خان اور عبدالرشید قمبرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق باکسرز اور ٹیکنیکل آفیشلز گزشتہ دو سال سے سپورٹس فاونڈیشن فنڈکی بندش سے شدید مسائل کا شکار ہیں ،دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے سابق کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل آفیشلز کا جینا مشکل ہو گیا ہے ،شہباز شریف نے اپنے نگران دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ پانچ ہزار روپے ناکافی قرار دیتے ہوئے وظیفے کی رقم بڑھانے کا اعلان کیا تھا لیکن بدقسمتی سے یکم جنوری 2023 سے آج تک سپورٹس فاونڈیشن فنڈ کی رقم میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ سپورٹس فاونڈیشن فنڈ کو منظوری کے چکر میں سرخ فیتے کی نظر کردیا گیا ،جو سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ، ہماری صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے سپورٹس فاونڈیشن فنڈکو فوری طور پر بحال کیا جائے اور اس کی رقم پانچ ہزار روپے سے بڑھاکر تیس ہزار روپے مقرر کی جائے۔
Comments are closed.