خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے وزیرِ صحت سندھ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے ہمراہ تعلقہ دوڑ، ضلع شہید بینظیرآباد کے گاؤں خادم حسین شر (یوسی عبداللہ لونڈ) میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے گئے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ
خاندانوں سے ملاقات کی اور گھر کی خاتونِ سربراہ کو مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔
بعد ازاں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے ساتھ گاؤں فیض محمد پٹھان (یوسی عبداللہ لونڈ) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے
اسی اسکیم کے تحت تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔
خاتونِ اوّل نے 60 میل، تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ یہ اسکول لڑکیوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری سطح کی تعلیم فراہم کرے گا، جس میں 45 کلاس رومز کے علاوہ جدید لائبریریاں، لیبارٹریز اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
اس تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی شریک تھیں۔
Comments are closed.