وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی سرپرستی اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

کوئٹہ 02 اگست :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی سرپرستی اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کامیاب اختتامی تقریب پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور اسے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے کامیاب کھیلوں کا مقابلہ قرار دیا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں Spartex FC Swat نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا اور 25 لاکھ روپے انعام حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر اسماعیل میموریل کراچی کی ٹیم رہی جس نے 15 لاکھ روپے حاصل کیے، جبکہ مسلم کلب چمن نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 5 لاکھ روپے کا انعام جیتا ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لاکھوں شائقین نے میدان میں اور لاکھوں نے براہ راست نشریات کے ذریعے مقابلوں کو دیکھا۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایک کھیل تھا بلکہ پورے پاکستان کے دلوں کو جوڑنے، ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ثابت ہوا مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ قومی اتحاد کا مظہر تھا۔ بلوچستان نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر سکتے ہیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دے سکتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، محکمہ کھیل، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، اور تمام کھلاڑیوں و منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں آئندہ بھی قومی سطح کے بڑے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.