عمران خان ایک سیاسی قیدی ، مولانا کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، بلاول بھٹو

ملتان (حال نیوز) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سب سے محنتی وزیر قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی ان کے بڑے بھائی ہیں، کافی ذمے داریاں اٹھا رہے ہیں۔بلاول نے اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر سیاسی قیدی قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی نظر بندی کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ وہ نہ کسی پر تنقید کررہے ہیں اور نہ کسی کو گالی دے رہے ہیں، صرف اپنا موقف پیش کررہے ہیں، ان کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ملتان میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، خطے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے رانا طاہر شبیر، میاں عرفان مڑل اور میاں جہانگیر مڑل کے ہمراہ پیپلز سیکرٹریٹ ملتان میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملتان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ایک اور ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے حاجی لیاقت بوسن اور علی شیر بوسن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔ملاقاتوں کے دوران ملکی سیاسی و معاشی حالات، عوامی مسائل، جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ تنظیمی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.