بھارت میں مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار ہو گیا

نئی دہلی(حال نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں شادی کی تقریب اس وقت ناخوشگوار صورتحال اختیار کر گئی جب مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی کی رسومات ادھوری چھوڑ کر اپنی والدہ کے ہمراہ واپس چلا گیا جبکہ دلہن منڈپ پر اس کا انتظار کرتی رہ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دلہن کے والد سبھاش کمار نے پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا کہ انہوں نے دولہے کے لیے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بک کرا رکھی تھی تاہم شادی سے ایک روز قبل دولہے نے تیرہ لاکھ روپے مالیت کی دوسری گاڑی اور سونے چاندی کے اضافی زیورات کا مطالبہ کر دیا۔

شکایت کے مطابق شادی کے روز دولہا عام لباس میں تقریب میں پہنچا اور مطلوبہ گاڑی موجود نہ ہونے پر جھگڑا کر کے تقریب چھوڑ کر چلا گیا حالانکہ تقریب میں بارہ سو مہمانوں کے کھانے اور لاکھوں روپے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ دلہن کے والد نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت جمع کرا کے دولہا اور اس کے اہلِ خانہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.