سپر سٹار عامر خان کیلئے بڑی خوشخبری، ان کی بیٹی ایرا خان نے ایک خبر شیئر کر دی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، ان کی بیٹی ایرا خان نے ایک خبر شیئر کر دی۔ انڈین اسٹار اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے اپنی مکمل ذہنی صحت کی خبر شیئر کردی۔ ایرا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ذہنی صحت سے متعلق تازہ اطلاعات شیئر کیں اور لکھا کہ میں اب تھراپی نہیں کروا رہی ہوں۔عامر خان کی صاحبزادی ہمیشہ ذہنی صحت پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔

ایرا خان کا کہنا تھا کہ میں تھراپی مکمل کرواچکی ہیں، مجھے معالج نے اپنی ذہنی حالت خود سنبھالنے کے قابل بنادیا ہے۔ایرا خان کے مطابق وہ مسلسل 8سال سے تھراپی یعنی سائیکو اینالیسس کروا رہی تھیں، ان کے ہر ہفتے 3سیشنز ہوتے تھے، فی الحال ادویات لے رہی ہوں، میں اب ڈپریشن کے بجائے ریمیشن یعنی اب حالت بہت بہتر ہے۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی زندگی بہتر اور پراعتماد انداز میں گزار رہی ہوں، اگر مجھے پھر کبھی لگا کہ مجھے ذہنی صحت کیلیے علاج کی ضرورت ہے تو میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں بنوں گی۔انہوں نے پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے تھراپی میں گریجویشن کرلی ہے۔ان کے اس اعلان کو ان کے شوہر نوپور شکھرے، فلمی شخصیات اور مداحوں نے سراہا اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.