وفاقی سرکاری ملازمین اور SCBAP ممبران کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں۔ مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ اسکیم میں دو کیٹیگریز کے کل 4611 پلاٹس ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے 43 ویں ایگزیکٹو بورڈ کہ اجلاس میں معزز بورڈ نے مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم (جو کہ FGEHA,ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ منصوبہ ہے) کے سہ فریقی ڈویلپمنٹ معاہدے کی باقاعدہ منظوری دی۔اس سلسلے میں 26 ستمبر 2025 کو FGEHA، ڈی ایچ اے اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان باضابطہ طور پر ڈیویلپمنٹ معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔منسٹری آف لا ء نے اس معاہدہ کی باقاعدہ طور پر تصدیق کی۔ ڈی ایچ اے نے اس منصوبے کا قبضہ لیکر ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی سرکاری ملازمین اور SCBAP ممبران کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ اورتمام مسائل کے جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور نامکمل منصوبوں کو بر وقت تکمیل کیلئے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی جاری ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لا رہی ہے تاکہ الاٹیز کو ترقیاتی کام بر وقت مکمل کر کے قبٖضہ دیا جا سکے۔ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے پر عزم رہے۔ وفاقی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی اور سینیئر افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کو DHA کے ساتھ مل کر اس منصو بے کی جلد تکمیل پر زور دیا۔