پریانکا چوپڑا کو دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، دھمکیاں آنے لگیں

نیو یارک (حال نیوز)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دیوالی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی دیوالی پارٹی کے خوش گوار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں انہیں جھینگے کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور انتہا پسند ہندووں کی جانب سے انہیں ہندوو ں کے مذہبی تہوار پر گوشت کھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کی جانب سے دیوالی کے موقع پر گھر کی سجاوٹ کے لیے روایتی دیے کے بجائے موم بتیاں استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا میں رہنے کے باوجود بھی مختلف تہواروں پر بھارتی ثقافتی روایات سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.