وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی و دیگر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی و دیگر پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی،پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9مئی واقعات کی ویڈیوز میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کی ہدایت پر تیار کردہ رپورٹ میں کامران بنگش، تیمور جھگڑا اورعرفان سلیم کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9مئی واقعات کی ویڈیوز میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی جانب سے پشاورمیں 9مئی کے واقعات کی ویڈیوزکی تصدیقی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں ادارے نے سہیل آفریدی کی ویڈیو میں موجودگی کی تصدیق کی، 9مئی واقعات میں وزیراعلی سہیل آفریدی کے علاوہ کامران بنگش، تیمور جھگڑا اورعرفان سلیم کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاورپولیس کی درخواست پر9مئی واقعات کی ویڈیوزاور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیا جس کی رپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود ویڈیوز پر مبنی ہے، یو ایس بی میں موجود 16ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا، ان میں سے متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوزمیں لوگوں اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سہیل آفریدی اورعرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9مئی کی ویڈیو سے ملا کر دیکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے، عرفان سلیم کی پروفائل تصویر کی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔

کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص بھی ایک ہی قرار دیئے گئے، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں بھی مطابقت پائی گئی۔پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کا تمام تر تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا، اس حوالے سے رپورٹ کی تیاری 19دسمبر سے 23دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی، جس کے روشنی میں پشاورپولیس نے ویڈیوزتجزیئے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیج دی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.