نفرتوں کو اتنا مت پھیلائیں جس سے پھر واپسی ممکن نہ ہو، بیرسٹر گوہر

حال نیوز۔۔۔۔۔۔  نفرتوں کو اتنا مت پھیلائیں جس سے پھر واپسی ممکن نہ ہو، اچھے ماحول کو چلنے دیں، سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے، جلسہ مقررہ وقت و مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپیل کی ہے اچھے ماحول کو چلنے دیں، سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے دورہ سندھ کا آخری دن ہے پیر کو ان کی واپسی ہے۔

جلسہ مقررہ وقت و مقام پر اور قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا، کراچی والو عمران خان کے نمائندے اور وزیراعلی کو مایوس نہ کرنا جلسہ میں شرکت کریں جب کہ سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے اور اچھے ماحول کو چلنے دیں، ہم نے بہت برداشت کیا آپ بھی ایک دن صبر کرلیں۔دوسری طرف وزیراعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سے کراچی واپسی پر ہمارے راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں جس کی وجہ سے ہمیں حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7گھنٹے لگ گئے کیوں کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا

حیدرآباد سے واپسی پر میرے اور میری ٹیم کے تمام راستے بند کردیئے گئے، جس کی وجہ سے ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سنسان سڑک پر آکر کراچی کی طرف روانہ ہوئے اور مجبورا ہمیں ویران راستوں سے ہوکر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں انہیں جلسے کا خوف ہے لیکن جلسہ تو ہوگا تاہم جو روایات ایک صوبے کے وزیراعلی کے ساتھ دوسرے صوبوں میں بنائی جا رہی ہیں یہ مستقبل قریب میں نقصاندہ ثابت ہوں گی، پاکستان ہم سب کا ہے اس میں نفرتوں کو اتنا مت پھیلائیں جس سے پھر واپسی ممکن نہ ہو، جعلی جمہوری قوتیں اس میں کوئی کثر بھی نہیں چھوڑ رہی ہیں، یہ انتہائی شرمناک ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.