حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو جیمز اینڈرسن نے پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا،میرے پسندیدہ کرکٹر شین وارن،جو روٹ، ٹم ساؤتھی، اے بی ڈی ویلیئرز، پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی ہیں۔ انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کئی سابق لیجنڈز کو نظر انداز کر کے اسٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔
جیمز اینڈرسن سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریپڈ فائر سیشن کے دوران مختلف ممالک سے ان کے پسندیدہ کرکٹرز کے بارے میں پوچھا گیا۔اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹر آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، نیوزی لینڈ سے ٹم ساؤتھی، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی ہیں۔
جیمز اینڈرسن کے یونس خان، انضمام الحق، جاوید میانداد، محمد یوسف اور سعید انور جیسے کئی سابق لیجنڈز کو نظر انداز کرکے بابر اعظم کا انتخاب کرنے پر بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی۔واضح رہے کہ 41 سالہ لیجنڈری انگلش فاسٹ بولر حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں، اُنہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 991 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صرف ٹیسٹ میں وہ 704 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔