اسرائیل نے غزہ میں جنگ چھیڑ کر اپنے تشخص کو خود نقصان پہنچایا، مارکوروبیو

حال نیوز۔۔۔۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ چھیڑ کر اپنے تشخص کو خود نقصان پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق مارکو روبیو امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کے فلسطین کے شہر غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ہم نے دیکھا کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت یا اس کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اپنی سیاست میں بھی اسرائیل پر تنقید دیکھنے کو ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نکتہ یہی ہے کہ چاہے آپ سمجھتے ہوں کہ یہ کارروائی درست تھی یا غلط، آپ اس کے اسرائیل کی عالمی حیثیت پر پڑنے والے اثرات کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسے ہی قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات طے ہو جائیں گی اسرائیل حملے روک دے گا۔

مارکوروبیو کے کہنا تھا کہ ہم یہ سب تسلیم کرتے ہیں کہ فلسطینیوں پر بمباری کے دوران حماس والے یرغمالیوں کو رہا نہیں کر سکتے، لہٰذا اسرائیل کے حملے رکنے ہوں گے۔ معاہدے کے تحت حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کرنے پر آمادہ ہے، تاہم اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی غزہ سے مکمل انخلا پر کوئی وعدہ نہیں کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.