حال نیوز۔۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں کشیدگی بڑھ گئی، پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پھر معافی کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی معافی کے مطالبہ سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا اورکسی بھی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے حکومتی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی واپسی پر یہ معاملہ ان کے نوٹس میں لائیں گے۔
وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی سے ایک اور رابطہ کیا ہے اوروفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی سے قانون سازی میں تعاون کی درخواست کی ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کر لی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں علامتی طور پر شرکت کرے گی، حکومت تاحال پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے گذشتہ روز کے بیان پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے،پنجاب کے وزرا دانستہ بیانات دیکرحالات خراب کر رہے ہیں۔پی پی کا موقف ہے کہ حالات کے مزید خرابی کی ذمہ دار پنجاب حکومت پر ہو گی جبکہ حکومتی ارکان کا موقف ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر معاملہ نوٹس میں لائیں گے۔