اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
9 کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار ۔
کاروائیوں میں 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت
کی 76.283 کلو گرام منشیات برآمد۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد ۔
لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکہ بھیجے جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون
برآمد۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب پشاور سے کراچی بھیجے جانے والے کارگو سے مشینری سپیر پارٹس میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد ۔
شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلو افیون اور 24 کلو چرس برآمد ۔2 ملزمان گرفتار ۔
آرسی روڈ حب کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو آئس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
لاہور میں شالیمار گارڈن کے قریب ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد ۔
اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد ۔ملزم گرفتار ۔
قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 گرام چرس برآمد ۔ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.