محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں مون سون کی نئی لہر 5 اگست سے 7 اگست تک جاری رہے گی، جس کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور اسلام آباد جیسے شہروں میں شہری سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا امکان ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔