گوگل میپس میں نیا ہائی وزیبلٹی میپ اسٹیٹ فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع

نیویارک(حال نیوز )گوگل کی جانب سے مقبول نیویگیشن ایپ گوگل میپس میں ہائی وزیبلٹی میپ اسٹیٹ نامی ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین نیویگیشن کے دوران نقشے کے رنگوں کا انداز تبدیل کر سکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیچر سے لائٹ اور ڈارک دونوں تھیمز میں نقشے کے مختلف حصوں، سڑکوں اور مقامات میں فرق کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لائٹ موڈ میں اس فیچر کو فعال کرنے پر نقشے میں موجود سبز علاقوں اور پودوں کا رنگ گہرا اور مدھم ہو جائے گا جبکہ موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے والا نیلا نشان جامنی رنگ میں تبدیل ہو جائے گا جس سے نقشہ زیادہ منظم نظر آئے گا، اسی طرح ڈارک موڈ میں عام نیلا پس منظر تقریباً سیاہ رنگ میں بدل جائے گا۔

آبی ذخائر و سبز علاقے گہرے رنگوں میں دکھائی دیں گے جبکہ سڑکوں اور مقامات کے نام واضح رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نیویگیشن کنٹرولز اور معلوماتی پینل پہلے کی طرح برقرار رہیں گے اور یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.