واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنیکا فیچر متعارف کرا دیا، تاریخ و وقت مقرر کرنا ممکن

نیویارک(حال نیوز )واٹس ایپ نے صارفین کی طویل عرصے سے کی جانے والی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے ذریعے صارفین پیغامات بھیجنے کے لیے تاریخ اور وقت پہلے سے مقرر کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سہولت کے تحت مقررہ وقت آنے پر پیغام خودکار طور پر متعلقہ چیٹ میں پہنچ جائے گا، جبکہ انفرادی اور گروپ دونوں چیٹس میں تحریری پیغامات کے ساتھ لنکس، تصاویر اور ویڈیوز بھی شیڈول کیے جا سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارف کو پیغام لکھنے کے بعد سینڈ کے نشان کو معمول کے مطابق دبانے کے بجائے کچھ دیر دبا کر رکھنا ہو گا ۔

جس کے بعد تاریخ اور وقت منتخب کرنے کی ونڈو کھل جائے گی، اور پیغام بھیجنے کا وقت موجودہ وقت سے کم از کم 10 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے آگے تک مقرر کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے مطابق صارفین چیٹ انفارمیشن اسکرین میں شیڈول شدہ پیغامات دیکھ اور حذف کر سکیں گے، جبکہ اس فیچر کی عالمی سطح پر فراہمی شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.