لیبیا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 35پاکستانیوں سمیت 70مسافر لاپتا

طرابلس(حال نیوز )لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35پاکستانی شہریوں سمیت تقریبا 70مسافر لاپتا ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندر میں کشتی الٹنے یا ڈوبنے کے اس واقعے کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

تیز لہروں اور سمندری موسم کے باعث تلاش کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ حادثے میں لاپتا ہونے والوں میں بڑی تعداد پاکستانی شہریوں کی بتائی جا رہی ہے جو غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انسانی ہمدردی کے اداروں اور متعلقہ حکام نے بحیرہ روم کے خطرناک راستوں پر غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے سفر کرنے والے تارکینِ وطن کے بڑھتے ہوئے جانی نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.