امریکا کا 14بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے درآمدی محصولات عائد کرنیکا اعلان

واشنگٹن(حال نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین، بھارت اور یورپی یونین سمیت 14بڑے تجارتی شراکت داروں سے درآمدات پر 20فیصد تک نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے بتایا کہ یہ اقدامات مینوفیکچرنگ کے مختلف شعبوں میں ضرورت سے زیادہ پیداواری صلاحیت اور پیداوار سے متعلق تحقیقات کے بعد کیے جا رہے ہیں۔

چین پر 20فیصد اضافی ڈیوٹی کی تجویز دی گئی جو ان 14معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔ حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض اشیا پر پہلے سے نافذ شعبہ جاتی ڈیوٹیز کے ساتھ یہ نئے محصولات جمع نہیں ہوں گے بلکہ متعلقہ صورت میں زیادہ شرح لاگو ہوگی، جبکہ برازیل سے آنے والی بعض اشیا بشمول طیاروں پر الگ سے اضافی محصولات کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.