ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ کرنے پر گلوکارہ، بینڈ ارکان کو 74کوڑوں کی سزا

تہران(حال نیوز )ایران میں لازمی حجاب کے بغیر آن لائن کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر خاتون گلوکارہ پرستو احمدی اور ان کے میوزیکل بینڈ کے چار ارکان کو چوہتر، چوہتر کوڑے مارنے کی سزا دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ پرستو احمدی اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ۔جنہیں دسمبر دو ہزار چوبیس میں قم کے قریب ایک تاریخی کاروان سرائے میں فلمائے گئے اور یوٹیوب پر براہِ راست نشر کیے گئے کنسرٹ کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔

 اس پرفارمنس کے دوران گلوکارہ پرستو احمدی بغیر حجاب اور بغیر آستینوں والے لباس میں منظرِ عام پر آئی تھیں جس پر ایرانی حکام نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس سزا پر ردعمل دیتے ہوئے ایران سے جسمانی سزاں اور سخت پابندیوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.