پاک بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا مداخلت کا مطالبہ

ممبئی (حال نیوز)سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب روپے پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک تبصرے میں 46سالہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اب معاملات حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

دو روز قبل جو کچھ ہوا وہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، آئی سی سی اور دونوں بورڈز کو اب آگے آنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو روکنا چاہیے۔سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تھوڑی بہت نوک جھونک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے لیکن معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے بھارتی بولر ہرشت رانا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے درست نہیں کیا، اس طرح کے اقدامات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔ ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل کے طور پر ہی لینا چاہیے، میدان میں جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں لیکن میچ کے بعد اس قسم کا ردعمل دونوں طرف کے کھلاڑیوں کی جانب سے نہیں ہونا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.