کراچی میں شارع فیصل کے قریب بلوچ کالونی میں 6منزلہ عمارت منہدم

کراچی(حال نیوز)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں شارع فیصل کے قریب زیر تعمیر 6منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ پیدا ظاہر کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں شارع فیصل کے قریب زیر تعمیر 6منزلہ عمارت کا حصہ زمین بوس ہو گیا۔

فورئی طور پر ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ مختلف اطلاعات میں 2سے 4زخمیوں کو نکالے جانے کا ذکر سامنے آیا ہے، واقعے کے حوالے سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کم از کم 33افراد یا اس سے بھی زیادہ دیگر لوگ ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، اس واقعے کے بعد سے جاری کارروائیوں سے متعلق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش اور انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، جب کہ علاقے میں موجود مزید امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ مقام پر مصروفِ عمل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.