پاکستان میں مہنگائی بے قابو، مزدور اور سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس گیا

اسلام آباد(حال نیوز )ملک بھر میں مہنگائی کے بے قابو طوفان نے غریب اور سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں بنیادی ضرورتِ زندگی آٹا عام آدمی کی قوتِ خرید سے مکمل طور پر باہر ہو چکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں بشمول جی ٹی روڈ، مین بازار، کمیٹی بازار، داکے، راوی ریان اور نواحی دیہات میں آٹا 180روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، جس کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور کم آمدنی والے خاندان ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم ہونے لگے ہیں۔

شہریوں اور سماجی حلقوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث چکی مالکان اور ذخیرہ اندوزوں نے خود ساختہ مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جبکہ غریب عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی کی اس نئی لہر نے گھریلو بجٹ کو بری طرح تباہ کر دیا ہے اور دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بے روزگاری اور بجلی و گیس کے بھاری بلوں نے کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہیاہلیانِ مریدکے نے وزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے، چکیوں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے شہریوں ک کہنا ہے کہ جو آٹا سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے اس کی کوالٹی بلکل ناقص ہے جس پر ابھی تک کوئی کاروائی سامنے نہیں آسکی ہے –

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.