وزراء ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کریں، شہباز شریف

اسلام آباد (حال نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے،ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کیاجائے ،وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں ، ان کی توجہ صرف عوامی خدمت و تعمیر ترقی پر ہی رہنی چاہیے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ الحمدللہ!پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اور سفارتی محاذ پر بھی اللہ تعالی نے متعدد اہم کامیابیوں سے نوازا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں، وفاقی کابینہ کے تمام وزرا کو یہ ہدایات کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ صرف عوامی خدمت و تعمیر ترقی پر ہی رہنی چاہیے۔ شہبازشریف نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی ایسی بیان بازی سے گریز کریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.