منت گوری کا گھر ، مجھے گھر میں کچھ کرنے کی اجازت نہیں، شاہ رخ کا انکشاف

دبئی (حال نیوز )بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے عالیشان بنگلے منت اور گھریلو زندگی سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کر کے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

جہاں معروف فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے ان سے دلچسپ سوال کیا کہ انہیں اپنے گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اس سوال کے جواب میں بولی ووڈ سپر اسٹار نے حسب معمول اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اپنے ہی گھر میں کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے واضح الفاظ میں اعتراف کیا کہ منت دراصل ان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کا ہے اور گھر کے معاملات میں ان کی اپنی کوئی مرضی نہیں چلتی۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ گھر کا وائی فائی ہو، بستر پر کھانا کھانا ہو یا دیواروں کے رنگوں، پینٹنگز، سیڑھیوں، لائٹس اور فرنیچر جیسی چیزوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.