لاہور، پولیس کی کارروائی، کم عمر ٹک ٹاکر یوسف آدوزئی گرفتار، مبینہ مغوی لڑکی بازیاب

کوئٹہ( حال نیوز) کوئٹہ کے کم عمر ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ یوسف آدوزئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے ہمراہ مبینہ طور پر اغواء کی گئی لڑکی کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف آدوزئی گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھے، جن کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش اور لڑکی کی بازیابی کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر رکھی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلسل کوششوں، معلومات کے حصول اور تلاش کے بعد کوئٹہ پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے یوسف آدوزئی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ان کے ہمراہ موجود لڑکی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کو ضروری قانونی کارروائی اور ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا، جہاں اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں مزید تفتیش کی جائے گی۔

واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقدمے میں سامنے آنے والے حقائق اور قانونی کارروائی کے بعد ہی معاملے کی مکمل تفصیلات واضح ہو سکیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.