بنگلہ دیش نے آئی پی ایل نشریات دیکھانے پر پابندی عائد کر دی

حال۔۔۔۔۔۔۔ بنگلہ دیش نے آئی پی ایل نشریات دیکھانے پر پابندی عائد کر دی، بنگلہ دیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے اپنے ایک کھلاڑی مستفیض الرحمان کے نکالے جانے کے تنازعے کے درمیان ملک کے اندر آئی پی ایل کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ سفارتی، سیاسی اور کھیل کا تنازعہ اس وقت شروع ہوا، جب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)نے بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر)سے نکالنے کا حکم دیا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ تجربہ کار کھلاڑی آئی پی ایل میں مستفیض اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اس لیے نیلامی کے دوران کافی مہنگے داموں پر انہیں کے کے آر نے خریدا تھا۔تاہم بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر بغیر کسی واضح جواز فراہم کیے ہی انہیں ٹیم سے نکالنے کا حکم دیا۔اس کے رد عمل میں بنگلہ دیس کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز پہلے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا اور پھر پیر کے روز نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی نشریات پر پابندی کا اعلان کیا۔پانچ جنوری کو جاری کردہ ایک باضابطہ مواصلت میں، ڈھاکہ کے حکام نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات، پروموشنز اور ایونٹ کی کوریج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور اگلے احکامات تک ایسا ہی رہے گا۔

ڈھاکہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، اطلاع دی جا رہی ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کی جانب سے 26مارچ 2026سے منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیشی اسٹار کھلاڑی مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے باہر کرنے کے حوالے سے ایک ہدایت سامنے آئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کی کوئی عقلی وجہ معلوم نہیں ہے، اور اس طرح کے فیصلے نے بنگلہ دیش کے لوگوں کو تکلیف، رنج اور غم میں مبتلا کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا، “ان حالات میں، اگلی نوٹس تک، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے تمام میچوں اور پروگراموں کی ہدایات کے مطابق نشریات روکنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

یہ حکم مناسب اتھارٹی کی منظوری اور مفاد عامہ میں جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل اتوار کے روز بنگلہ دیسی کرکٹ بورڈ نے “موجودہ حالات میں “اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا سفر نہ کرنے کا اعلان کیا اور اپنے میچوں کو کہیں دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اپنے تمام میچز منتقل کرنے کی “رسمی طور پر درخواست”کی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے، “بورڈ کا خیال ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز، بورڈ ممبران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اور بہبود کے تحفظ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ٹیم ایک محفوظ اور مناسب ماحول میں ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکے، اس طرح کا قدم ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.