روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کی ایک بار پر بھارت کو دھمکی

حال۔۔۔۔۔۔۔ روس سے تیل کی خریداری، ٹرمپ کی ایک بار پر بھارت کو دھمکی، بھارت روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرے تو بھارت پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں، روڈریگیز نے درست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرے تو امریکا بھارت پر ٹیرف بڑھا سکتا ہے جبکہ دھمکی دی ہے کہ اگر وینزویلا کی نئی سربراہ روڈریگیز نے درست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو کے معاملے پر کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا، میکسیکو کو اپنا نظام درست کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے، وہ زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا میں آپریشن کے دوران زخمی تمام امریکی فوجی اہلکار خیریت سے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیوبا خود ہی گرنے کے قریب ہے، فوجی مداخلت کی ضرورت شاید نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر کی رہائش گاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ مشکوک ہے، امریکی انٹیلی جنس نے بھی حملے کے بارے میں واضح ثبوت نہیں بتایا، کولمبیا کی حکومت پر نئی فوجی کارروائی کا آپشن انہیں اچھا لگتا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روڈریگیز نے درست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔وینزویلا کی نائب صدر نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ڈیلسی روڈریگز نے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ڈیلسی روڈریگز نے کہا تھا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.