بگ بیش لیگ میں پاکستانیوں کا راج، ایک اور بولر کا معاہدہ ہو گیا

حال۔۔۔۔۔۔۔ بگ بیش لیگ میں پاکستانیوں کا راج، ایک اور بولر کا معاہدہ ہو گیا، پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان ایکشن میں دیکھائی دیں گے، برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمان خان کو شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کا معاہدہ ہو گیا، زمان خان کو برسبین ہیٹ نے انٹرنیشنل ریپلیسمنٹ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمان خان کو شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔برسبین ہیٹ نے کہا کہ زمان خان ہفتے کو ہونے والے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، بی بی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے زمان خان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کی اجازت دی۔

برسبین ہیٹ کے کوچ یوہان بوتھا کا کہنا ہے کہ زمان خان ایک حقیقی فاسٹ بولر ہیں جو اپنے پیس اور ویری ایشن سے اوور کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمان خان ہمارے بولنگ اٹیک کو بہترین انداز میں مکمل کر سکتا ہے، انہوں نے وقت کے ساتھ اپنے بولنگ کو نکھارا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں شاہین آفریدی نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے مجھے واپس بلا لیا ہے، میں اپنا ری ہیب پاکستان میں مکمل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ جلد میدان میں واپس آجاؤں گا، سپورٹ کرنے پر برسبین ہیٹ اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.