حال۔۔۔۔۔۔۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے قرض دینے کا اعلان، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے سمیڈا بزنس پلان اجلاس‘ آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کر دیا گیا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،متعلقہ اداروں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے اور متعلقہ اداروں کو بینکوں اور دیگر مالی اداروں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے قابل عمل و مؤثر پلان تشکیل دینے پر معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پزیرائی کی اور کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو بینکوں اور دیگر مالی اداروں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایت کی۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو درپیش مسائل اور ان مسائل کے سدباب کے لیے لائحہ عمل،ایس ایم ایزکو ملکی برآمدات میں شامل کرنے کے لیے حکمت عملی اور بزنس پلان میں شامل دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان کے ایس ایم ایزسیکٹر کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بتایا گیا کہ ملکی ایس ایم ایزکی استعداد بڑھانے لیے حال ہی میں 6 شہروں میں متعدد ورکشاپوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار کرنے کے لیے متعدد تربیتی پروگرامز پر بھی کام جاری ہے۔ خواتین کو SME سیکٹر میں شرکت اور بھرپور کردار ادا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر اور لگے بلتستان کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے نو منتخب بورڈ ارکان اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔