وسیم اکرم نے گھٹنے ٹیک دیئے، اپنے حالیہ بیان پر معذرت

حال نیوز۔۔۔۔۔۔ وسیم اکرم نے گھٹنے ٹیک دیئے، اپنے حالیہ بیان پر قوم معذرت کر لی،پاکستانیوں کو دیئے گئے مشورے ”ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں“ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی۔ سابق کپتان وسیم اکرم کو سال نو پر پاکستانیوں کو دیئے گئے مشورے ”ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں“ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ”ڈنگر“ کہنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں اُن کے الفاظ برے لگے، ساتھ ہی وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے سابقہ بیان کا الگ ورژن پیش کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے اور یہ بھی کہا کہ سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔یاد رہے وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.