مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بلاول بھٹو

حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا،عالمی سطح پرا منفرد مقام بنا چکا، سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا‘ قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کا ڈسپلن سزا نہیں بلکہ آزادی ہے،تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.