حال نیوز۔۔۔۔۔۔۔ بھارتیوں کا رویہ کھیل کی روایت کے مطابق نہیں تھا، بھارتی ٹیم کا رویہ غیراخلاقی تھا، ہم نے جیت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منایا‘ کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی بلا خوف کھیلنے کا پلان دیا گیا تھا، جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں‘ ہار اپنی اور جیت کھلاڑیوں کے نام کرنے کا واضح پیغام تھا‘میں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، لڑکوں نے بھارت کو شکست دے کر قوم کی عزت میں اضافہ کیا، ورلڈکپ سے قبل ایسی فتح سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا۔ 19سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ شاہد انور نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی بلا خوف کھیلنے کا پلان دیا گیا تھا، جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔
مینٹور سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کا رویہ غیراخلاقی تھا، ہم نے جیت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منایا۔کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ نے بھرپور اعتماد دیا، ہار اپنی اور جیت کھلاڑیوں کے نام کرنے کا واضح پیغام تھا۔یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نے مینجمنٹ پر اعتمادکا اظہار کیا جبکہ سرفراز احمد کی بھارتی ٹیم کے رویے پر تنقیدکی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے فی کھلاڑی ایک ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا۔ شاندار کامیابی پر وزیراعظم کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد، قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
کوچ شاہد انور کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی بلا خوف کھیلنے کا پلان دیا گیا تھا، جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں۔ہم نے لڑکوں کو کہا تھا کہ بلا خوف ہو کر کھیلیں، یہ کامیابی ان کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔مینٹور سرفراز احمد نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ٹیم کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔وزیراعظم نے خود لڑکوں کی حوصلہ افزائی کی اور فی کھلاڑی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا، یہ بڑی بات ہے۔بھارتی ٹیم کا رویہ غیراخلاقی تھا، ہم نے جیت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منایا۔کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ نے بھرپور اعتماد دیا، ہار اپنی اور جیت کھلاڑیوں کے نام کرنے کا واضح پیغام تھا۔
سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کے رویے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ فرحان یوسف (کپتان)نے کہا کہ منیجمنٹ نے ہمیں مکمل سپورٹ دی، بھارت کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلی، لیکن ہمارا فوکس انڈر 19 ورلڈ کپ پر ہے۔انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بڑے مارجن سے فتح محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔قومی ٹیم کی اس شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ نوجوان ٹیلنٹ پاکستان کرکٹ کا روشن مستقبل ہے۔